ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کے خلاف نیب کی جانب سے جلد ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (نا مہ نگار) ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کے خلاف نیب کی جانب سے جلد ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے ،ان کے خلاف کڈنی سینٹر کوئٹہ کے لیے مبینہ طور پر طبی آلات کی خریداری اور کڈنی سینٹر کے فنڈز کے اجراءمیں ہیراپھیری سے قومی خزانے کو 6کروڑ 10لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ،قومی احتساب بیورو نے 2015میں کوئٹہ کڈنی سینٹر کے اس وقت کے سربراہ ڈاکٹرامیر جوگیزئی کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے اور ان کے خلاف جلد ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ہے،ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کے خلاف انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔
نیب ر یفرنس