• news

ایشین گیمز:کراٹے،بیڈمنٹن مقابلوں میں پاکستان کو شکست

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 18 ویں ایشین گیمز میں پاکستانی شوٹر عثمان چاند کوالیفیکیشن رائونڈ مین پہلے نمبرپررہے اسکیٹ مینز مین عثمان چاند (75) کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرآئے جبکہ عبدالستار ستی (65) کے ساتھ 24 نمبرپررہے 25 میٹر ریپڈ فائرپسٹل (مینز) مین محمدخلیل اختر (577) کے ساتھ 8 ویں جبکہ غلام مصطفی بشیر (569) کے ساتھ 12 پوزیشن پررہے۔گالف مینز انفرادی رائونڈ مین پاکستان کے احمدبیگ +14 اور تیمورخان +7 پوزیشن پرآئے۔برج (Bridge) مینز ٹیم ایونٹ میں تھائی لینڈ کیخلاف پاکستان کے گلزاربلال،فرخ لیاقت اسدمقبول اور غالب 5.20 اسکور کے ساتھ 10 ویں نمبرپرجبکہ بھارت کے مدمقابل 6.03 سکور کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پرآئے ۔سپرمکسڈ ٹیم ایونٹ مین چائنیزتائپے کیخلاف تھسین گھی والا،حسن عسکری،فاتمہ رضا اور روبینہ ااغا نے 4.23 ساتھ5 ویں پوزیشن پائی۔کراٹے 84+ فائٹ میں قطر کے کھلاڑی نے پاکستان کے بازمحمدکو 1-0 سے ہرا دیا۔ایتھلیٹکس مینز 400 میٹر ہیٹ میں پاکستان کے محمدندیم (49.19) کے ساتھ 22ویں،نوکرحسین ( 49.75) کے ساتھ 24ویں،مینز100 میٹر ہیٹ مین لیاقت علی (11.01) 30 ویں جبکہ گوہرشہباز ( 10.66) کے ساتھ 22 ویں نمبرپررہے۔بیڈمنٹن مینز ڈبل میں سری لنکا نے پاکستان کے رضوان اعظم اور کاشف علی کی جوڑی کو2-0 سے ہرا دیا۔باکسنگ مینز بینٹم 56 کے جی میں متحدہ عرب امارات کیخلاف پاکستانی باکسر نقیب اللہ نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی ۔ویمنز 60 کے جی فائٹ میں پاکستان کی رخسانہ پروین بھارتی باکسر سے ہارگئیں ۔مینز لائٹ فلائی 49 کے جی میں چائینزتائپے کے باکسر نے پاکستان کے محب اللہ کو 4-1 سے شکست دی۔سیپاک تاکر میں سنگاپور نے پاکستان کو 21-2 اور 21-6 سے ہرا دیا۔ سیلنگ لیزراسٹینڈرڈکلاس 5 ریسوں میں پاکستان کے نجیب اللہ خان 11ویں، ونڈسرفنگ RSX کلاس میں راجہ قاسم عباس 7ویں جبکہ 470 کلاس مین رحمان اللہ اور خالدحسین 9ویں نمبرپررہے لیزر 4.7 کلاس میں محمداویس کی پوزیشن 18ویں رہی۔

ای پیپر-دی نیشن