پی سی بی کے قانونی مشیر کی وزیراعظم کو بریفنگ
لاہور (سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کرکٹ بورڈ کے بارے میں رائے لی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پی سی بی میں تبدیلیاں قانونی کے مطابق ہونی چاہئیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کو قانونی مشیر نے پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی میں کیس دائر کر رکھا ہے ۔ پاک بھارت کرکٹ سیریریز تنازع کیس کی سماعت رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔