• news

عوام کو نام نہاد تبدیلی کے کھوکھلے دعووں سے نہیں بہلایا جاسکتا: اشرف بھٹی

لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام کو نام نہاد تبدیلی کے کھوکھلے دعووں سے نہیں بہلایا جاسکتا ۔تبدیلی کے جعلی دعویداروں نے قوم کا وقت برباد کرنے کے سوا اب تک عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ایک طرف تو پیپلز پارٹی جیسی شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے عمران خان نے ان لوگوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائی ہے جن کو ماضی میں چور ڈاکوں اور غدار کہتے تھے ،عمران خان نے اپنے مفادات کیلئے پارٹی کے نظریہ کو بھی ختم کر دیا ،تحریک انصاف کو بنانے والے لوگ آج پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں۔ اب اس تانگہ پارٹی پر ق لیگ اور مشرف لیگ کا قبضہ ہو چکا ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اُن میں کاروبار ریاست چلانے کی صلاحیت نہیں لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت نے تحریک انصاف سے وابستہ نظریاتی لوگوں کی امیدیں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن