• news

ملک کو مصائب سے نکالنے کیلئے عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت تھی: شیخ طارق جاوید

رائے ونڈ (نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی امنگوں کا ترجمان تھا۔جسے یہودی ایجنٹ ہونے کا طعنہ دیا جاتا تھا اس نے اللہ تعالیٰ کے قرآن سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور نبی مکرم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ و خلفائے راشدین کے سنہرے ادوار پر پاکستان کو چلانے کی باتیں کیں ، ملک کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانے کے عمران خان کے ویژن پر پوری قوم انکے شانہ بشانہ ہوگی،ان خیالات کا اظہار الحق فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق جاوید نارگ اور ندیم اشرف سندھو نے عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو بدحال کردیا ،قوم کا بچہ بچہ مقروض اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگیا ہے زخموں سے چور پاکستان کو ایک مضبوط معاشی فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کے خطاب سے محسوس ہوا کہ وہ روائتی سیاستدان نہیں بلکہ قومی لیڈر ہیں اور ملک کو مشکلات و مصائب سے نکالنے کیلئے پاکستان کو ایسے ہی لیڈر کی ضرورت تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن