• news

صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد خوش آئند ہے: خالد جوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد خوش آئند ہے اپوزیشن جماعتیں اگر متفقہ طور پر ایک شخص کا انتخاب کر لیں تو حکومتی جماعت کو شکست سے دو چار کر سکتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ اعتزاز حسن کے علاوہ کسی اور متفقہ امیدوار پر اتفاق کرے۔ ادارے دھاندلی کا الزام ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ایک ماہ گزرنے کے باوجود کمیشن نہیں بن سکا ۔انتخابات میں دھاندلی عمران خان کو اقتدار میں لانے کی خاطر کی گئی اس انتخابی دھاندلی میں عمران خان بھی برابر کے شریک ہیں عوامی مینڈیٹ چورانے والے اپنے انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ کمیشن بننے کے بعد جو بھی حلقہ کھلے گا اس میں پی ٹی آئی کی شکست سامنے آئے گی یہی وجہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبات کے باوجود متنازعہ انتخابی نتائج والے حلقوں کو کھولا نہیں جا رہا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بے شمار سازشوں کا مقابلہ کیا مگر کوئی غیر ضروری ہتھکنڈہ نہیں آزمایا اور ہمیشہ ملک کو آگے لیجانے کی بات کی ۔

ای پیپر-دی نیشن