• news

عید پر رائیونڈ سیوریج پانی میں ڈوبا رہا‘ سفارشی ملازمین فارغ کئے جائیں:مکین

رائے ونڈ (نامہ نگار)عید کے ایام میں رائے ونڈ کیوں ڈوبا ،منتخب عوامی نمائندوں کے سفارشی ملازمین نے چھٹی کرکے عوام کو گھروں میں مقید کردیا ،گٹروں کے پانی سے جنازہ گزارنے کا اصل ذمہ دار کون ،مسلم لیگی دورمیں بھرتی ہونے والے ملازمین نئی حکومت کو فلاپ کرنے کی کوشش میں مصروف ،لارڈ مئیر لاہور نے رائے ونڈ کو لاوارث چھوڑ دیا ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سی او یونٹ غیر فعال ہونے اور مقامی منتخب عوامی نمائندوں کی روایتی بے حسی کے باعث رائے ونڈ کے اہم پوش علاقوں ارشد کالونی ،سینما روڈ ،ریلوئے کالونی ،جناح آبادی ،محلہ اسلام آباد ،کوٹ بائو خان،گلہ احسان والا سمیت دیگر علاقوں میںبارش کے پانی کے علاوہ سیوریج بند ہوجانے سے گلیاں محلے پانی میں ڈوب گئیں ،ذرائع کے مطابق لارڈ مئیر لاہور نے پانچ لاکھ نفوس پر مشتمل ضلع لاہورکے اہم علاقہ رائے ونڈ کے متعلق دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے جس کے باعث رائے ونڈ مسائلستان بنا ہوا ہے، عید الاضحی کے موقع پر سیوریج کی بحالی کیلئے 14ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا جنہوں نے ڈیوٹی پر آنے سے صاف انکار کردیا جبکہ 44سیورمین گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں، سی او یونٹ رائے ونڈ میں تعینات عملہ گروپ بندی کا شکار ہے جس کے باعث رائے ونڈ مسائل میں گھرا ہوا ہے، ادھر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی عدم توجہ سے رائے ونڈ میں سرکاری ملازمین کا انتظامی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے ،ذرائع کے مطابق مسلم لیگی دور حکومت میں تعینات سفارشی ملازمین نے نئی حکومت کو فلاپ کرنے کیلئے کام چوری کا مظاہرہ شروع کردیا ہے جس سے عوام کے دلوں میں نئی حکومت کے بارے میں بدگمانی اورنفرت جنم لے رہی ہے، لارڈ مئیر لاہور کی عدم دل چسپی نے جلتی پر تیل کا کام کردکھایا ہے ،جس کے باعث عیدا لاضحی کے روز شہریوں کو اپنے جنازے گندے پانی سے گزارنے پڑے ،ذرائع کے مطابق رائے ونڈ سی او یونٹ میں تعینات تمام ملازمین گروپ بندی کا شکار ہیں ایک گروپ کام کرتا ہے تو دوسرا گروپ اسکی ٹانگیں کھنچنے کی کوشش میں رہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن