• news

البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے عید الاضحی صفائی آپریشنز مکمل کر لیے

لاہور (پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے عید الاضحی صفائی آپریشنز کامیابی سے مکمل کر لیے۔ عید سے قبل شروع ہونے والی آگاہی سرگرمیاںاور صفائی آپریشنز عید کے تینوں دن بلا تعطل جاری رہے۔قربانی کے جانوروں کی آلائشیں، باقیات اور سالڈ ویسٹ کو کامیابی سے ٹھکانے لگانے کے بعد فیلڈ صفائی آپریشنز معمول پر آگئے ہیں۔ عید کے تیسرے دن تک 19,290.2ٹن سے زائد ویسٹ ہٹایا گیا۔ پہلے روز 5440.0ٹن، دوسرے روز 7484.7ٹن جبکہ تیسرے روزشام تک 6365.5ٹن کوڑا ہٹایا گیا۔مختلف یونین کونسلوں میں قائم کئے گئے عید کیمپوں پرشہریوں میں ویسٹ بیگز اور آگاہی بروشیرز تقسیم کئے گئے جبکہ صفائی سے متعلق شکایات کا بھی اندارج کیا گیا۔2,36,700 کلو گرام چونااور 24,000 لیٹر فینائل کے علاوہ 804اضافی گاڑیوں کے ساتھ چارہزارسے زائد ورکرز نے عید آپریشنز میں حصہ لیا۔ شہر کی قربان گاہوں، مساجد اور عید گاہوں کی اطراف میں بھی خصوصی صفائی آپریشنز کرائے گئے۔ عید کے موقع پر شہریو ں نے بھی بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ عیدکے ایام میںمجموعی طور پر 5023شکایات موصول ہوئیں جبکہ شکایات کے ازالے کا تناسب سو فیصد رہا ۔مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے البیراک اسسٹنٹ منیجرز، ڈپٹی منیجرز، منیجرز، سینئر منیجرز، جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت تمام سٹاف فیلڈ میں موجود رہا۔ فیلڈ میں موجود سٹاف کے لیے تینوں دن لنچ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔مزید براں، عید کے ایام میں سوشل میڈیا پربھی البیراک کی آگاہی سرگرمیوں اور فیلڈ آپریشنز کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن