• news

امیر محمد جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنانے کی خبروں میں صداقت نہیں یہ محض تجویز تھی : ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ترجمان وزیراعظم ہاﺅس نے کہاہے کہ امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان بنائے جانے کی خبر میں صداقت نہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امیرمحمد خان کو گورنر بلوچستان کا عہدہ دیا جانا تجویز تھی حتمی فیصلہ نہیں تاہم بعض شواہد کی بنا پر اس تجویز پر مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا تھا تاہم نیب میں جاری انکوائری کے باعث ان کی نامزدگی پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر امیر جوگیزئی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں، ان پر کڈنی سینٹر کوئٹہ کیلئے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کا الزام ہے جبکہ ان کیخلاف 2015 میں کیس دائر ہوا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کے خلاف ایک یا دو ماہ میں ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔
جوگیزئی

ای پیپر-دی نیشن