حنیف عباسی ہسپتال سے جیل منتقل اہل خانہ سے آج ملاقات متوقع
راولپنڈی ( سلطان سکندر) اڈیالہ جیل کے قیدی اور مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو روبصحت ہو جانے پر اتوار کو سہ پہر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا جہاں آج پیر کو ان سے فیملی کی معمول کی ہفتہ وار ملاقات متوقع ہے جبکہ مقامی مسلم لیگی قیادت کی ملاقات بھی ممکن ہے ان دونوں متوقع ملاقاتوں کے دوران این اے 60 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کے بارے میں مشاورت کی جائے گی جبکہ آر آئی سی میں سینیٹر چوہدری تنویر خان کی قیادت میں مسلم لیگ وفد کے علاوہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز حنیف عباسی سے ان کی فیملی کی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ جس کی وجہ سے فیملی کو ان کی صحت کے بارے میں خاصی تشویش میں مبتلا تھی۔ آر آئی سی کے ”معمار“ حنیف عباسی کو گزشتہ پیر کو عارضہ قلب کی بناءپر اڈیالہ جیل سے ایمرجنسی میں آر آئی سی میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کے بعد وی آئی پی روم کی سب جیل میں سات روز زیر علاج رہے۔
حنیف عباسی