• news

صدارتی انتخاب‘ پی ٹی آئی نے آزاد ارکان سے رابطوں کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)صدارتی انتخاب سے قبل تحریک انصاف متحرک ہوگئی، پی ٹی آئی قیادت نے آزاد ارکان سے رابطوں کے لئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی بنا دی۔ذرائع کے مطابق پرویزخٹک اورسنیٹر فدا محمد خان پر مشتمل کمیٹی کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کچھ آزاد ارکان سے رابطے بھی کیے ہیں اور سینٹ کے آزاد ارکان سے معاملات طے بھی پاگئے ہیں تاہم ان سینیٹرز کے نام ابھی منظر عام پر نہیں لائے جا رہے۔ذرائع کے مطابق یہ ارکان جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور فدا محمد خان جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے۔
پرویز خٹم

ای پیپر-دی نیشن