شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ آج سماعت کریگا
اسلام آباد (صباح نیوز+ این این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج) پیر کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز میں توسیع کے حوالے سے سماعت کریگا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئے سپریم کورٹ کو خط لکھا۔ خط میں لکھا گیا کہ العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کےلئے توسیع دی جائے۔
توسیع سماعت