محمد اکرم چوہدری وزیراعلی پنجاب کے سیاسی مشیر مقرر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کابینہ میں ایک مشیر محمد اکرم چوہدری بھی شامل ہیں جن کو وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اکرم چوہدری طویل عرصہ سے پاکستانی سیاست و صحافت میں سرگرداں ہیں اور انہیں ان دونوں حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی اسی اہلیت کی وجہ سے عمران خان نے موجودہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔ محمداکرم چوہدری کا شمار تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے، وہ تحریک انصاف کی تشکیل کے فورا بعد 25اپریل 1996 کو تحریک انصاف کی پہلی رابطہ کمیٹی کے رکن بنے اور بعد میں لاہور کے صدر کے عہدہ پر پارٹی خدمات سرانجام دیتے رہے جس کے بعد عمران خان نے انہیں نومبر 96میں اپنا ترجمان مقرر کردیا اور یہ ذمہ داری انہوں نے 18مارچ 2001تک نبھائی۔ محمد اکرم چوہدری نوائے وقت کے کالم نگاروں میں بھی شامل ہیں اور سائرن کے عنوان سے ان کا کالم نوائے وقت کے صفحات پر تسلسل سے شائع ہو رہا ہے۔جنوبی پنجاب محاذ کے معاملات کی کوآرڈی نیشن کی ذمہ داری بھی ان کے سپرد تھی۔
اکرم چوہدری