• news

نیا پاکستان ہر صورت بنے گا اور عمران خان ہی بنائیں گے : عثمان بزدار

لاہور/ اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گذشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی کا ان کیلئے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان نیوی کے بہادر سپوتوں کی شجاعت اور جرا¿ت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان نیوی کی کارکردگی کی دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے ملک کے دفاع کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور قوم کو پاکستان نیوی کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان نیوی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں تحصےل تونسہ کے معززےن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعظم عمران خان 22کروڑ عوام کےلئے نئی امےد ہےں اور میں اپنے قائد کے وژن کے مطابق صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کروں گا اور قوم کی امےدوں کوپورا کرنے کےلئے شب و روز اےک کردےں گے۔ انہوںنے کہاکہ نےا پاکستان ہر صورت بنے گا اور عمران خان ہی نےا پاکستان بنائےںگے اور مقصد کے حصول کیلئےہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور ایک نئے سفر کا آغاز کرنا ہے۔ گڈگورننس کے ذرےعے کرپشن کا مستقل بنےادوں پر خاتمہ کرےں گے۔ انہوںنے کہا کہ پولےس کو مضبوط اور سےاسی اثررسوخ سے آزادکرنے سے حقےقی تبدےلی آئے گی۔ ہم مےرٹ پر کام کرنے کا عزم رکھتے ہےں اور مےرٹ ہی ہماری اولےن ترجےح ہے۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان کا آغاز پسماندہ علاقوں کو حقےقی ترقی سے ہمکنار کرکے کرےںگے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ندیم عباس بارا نے ملاقات کی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھتا ہوں۔ کفایت شعاری، سادگی اور بچت کو ہر سطح پر فروغ دیں گے اور سرکاری اخراجات میں کمی لائیں گے۔ مزید برآں قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملکی سیاسی صورتال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں وزےراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے گوجر خان اور دولتانہ میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر صحافی اور نوائے وقت کے ” فیملی میگزین“ کے ایڈیٹر خالد بہزاد ہاشمی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب

ای پیپر-دی نیشن