آئی پی ایل میچ فکسنگ :بی بی مشرا نے راج کندرا کا پول کھول دیا
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پی ایل فکسنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے بی بی مشرا نے ایک بار پھر راجستھان رائلز کے سابق شریک مالک راج کندرا کا پول کھول دیا ہے۔بی بی مشرا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے خاوند بکی سے نہ صرف رابطے میں تھے بلکہ اس سے گفٹ بھی وصول کرچکے تھے۔شرا کہتے ہیں کہ جب ہم نے مذکورہ بکی کے بارے میں کندرا سے سوال کیا تو انھوں نے ناواقفیت ظاہر کی مگر جب انھیں شواہد دیے گئے تو انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ مذکورہ شخص کو جانتے تھے۔بھارتی میڈیا گروپ کی جانب سے جب کندرا سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بکی ان سے ایک پارٹی میں ملے اور بعد میں وہ ان کے بچے کی پیدائش پر سونے کی چین لیکر آئے تھے جسے انھوں نے قبول نہیں کیا مگر وہ چوکیدار کو دے کر چلے گئے تھے۔یاد رہے کہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کندرا پرآئی پی ایل گورننگ باڈی نے پابندی عائد کردی تھی