• news

پی سی بی سے کرپٹ عہدیداروں کو فارغ کیا جائے:ملک منظور مانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین کرکٹر ملک منظور مانی نے چیف پیٹرن پی سی بی عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ سے کرپشن کے بے تاج بادشاہوں اور دیگر عہدیداروں کو فارغ کرکے بورڈ پر ایڈ ہاک لگائی جائیں اورنئے الیکشن کروائیں جائے تاکہ بورڈ اچھے سمجھدارلوگ کرکٹرز آگے آ سکے اور منظور مانی نے کہا کہ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے بھی کرپٹ لوگوں کو فارغ کریں جس میں ایسٹ زون کی ٹیم کاغیر ملکی دورہ میں پی سی بی اور ایل سی سی اے کی اجازت کے بغیر ایسٹ زون کے سیکرٹری ایاز خان اور ایک نام نہاد بلیک میلر ایل سی سی اے کے نمائندہ جنہوں نے سیکرٹری ایسوسی ایشن پی سی بی کی اجازت کے بغیر کھیلاڑیوں کو بڑی رقم کے عوض دبئی لے گئے اور ٹکٹیں اپنی ٹریول ایجنسی سے بک کروائیں منظو ر مانی نے کہا کہ ایسٹ زون کی پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کلر کے بغیر ایسٹ زون کرکٹ ٹیم کی کیٹ پہن کر میچ کھیلے انہوں نے کہا جبکہ اس میں شامل کھلاڑیوں کا تعلق ایسٹ زون سے نہیں تھا مذکورہ عہدیداروں نے گزشتہ سالوں میں بھی بغیر اجازت کے ٹیموں کے ملائیشیا ، سری لنکا کے دورہ کروا کر کرپشن سے رقم نوٹ بنائیں لیکن ایل سی سی اے اور پی سی بی نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا منظور مانی نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ایل سی سی اے اور پی سی بی کے خلاف سخت انکوائری کروائیں اس میں جو لوگ بھی شامل ہوں ان کو سخت سزا دلوائیں تاکہ کرکٹ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہو سکے منظور مانی نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے بھی پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو لیٹر لکھ کرآگاہ کر چکا ہوں مگر انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا اب مجھے امید ہے کرپٹ لوگ بھاگ جائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن