ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری‘ ملائیشیا کو 4-1 سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز 2018ءمیں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، گروپ بی میں اپنے چوتھے میچ میں ملائیشیا کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی طرف سے اعجاز احمد نے دو جبکہ محمد عرفان اور مبشر علی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ شکست سے دو چار کر دیا۔ انڈونیشیا کے شہر پلمبنگ میں جاری گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے کھیل کے چھٹے منٹ میں محمد عرفان نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتیری دلا دی۔ تاہم میچ کے 11 ویں منٹ میں ملائیشیا کی طرف سے فیض حلمی نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول کر لیا۔ میچ کا پہلا کوارٹر تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ ہاف ٹائم تک یہی نتیجہ رہا۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے اعجاز احمد نے بال کو جال کی راہ دکھا کر اپین ٹیم کو برتری دلا دی۔ تیسرے ہی کوارٹر میں میچ کے 42 ویں منٹ میں پاکستان کے مبشر علی نے گول سکور کر کے مقابلہ تین ایک کر دیا۔ چوتھے کوارٹر کے دوسرے اور میچ کے 48 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد نے اپنا دوسرا جبکہ ٹیم کا چوتھا گول سکور کر کے مقابلہ چار ایک کر دیا۔ میچ کا اختتام اسی سکور پر ہوا۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 28 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔