سعودی عرب کی مصر میں دہشتگردی کی مذمت
جدہ (آئی این پی ) سعودی عرب نے مصر کے شہر العریش میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ حملے سے پولیس کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مصر کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے مذکورہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ ، مصری حکومت و عوام سے تعزیت و ہمدردی کاا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔