سوات: پرانی دشمنی، چلتی گاڑی پر فائرنگ شیرخوار بچے سمیت قتل، 2 افرزد زخمی
سوات (نامہ نگار) سوات کے علاقے مٹہ بالاسور میں پرانی دشمنی پر تاک میں بیٹھے ملزمان کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ماں معصوم بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بالاسور کے علاقے میں ایک پک اپ گاڑی پر پہلے سے تاک میں بیٹھے افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون ’’جان بی بی‘‘ زوجہ رحمان اور اس کی گود میں موجود بچہ سدیس جس کی عمر ایک سال بتائی جاتی ہے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میںسوارمحمدزادہ اور اس کا بیٹا گلاب فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔