• news

شجاع آباد : نویں جماعت کی طالبہ سے اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش، ورثاء کا احتجاج

شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) محلہ تیرتھ والہ کی رہائشی نہم جماعت کی 14 سالہ طالبہ عظمیٰ ظفرکو اوباش نوجوان خواجہ عدنان اور اس کے ساتھیوں نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا ۔ عظمیٰ ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اسکی ویڈیو بنائی، اسے تھپڑ مارے اور اس سے زیادتی کی کوشش کرتے رہے۔ میرے ابو اور بھائی مجھے چھڑانے کیلئے آئے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور محبوس بنا لیا پولیس نے بھائی کو بازیاب کرایا اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ عظمیٰ ظفر کے والد، بھائی اور اہل علاقہ نے ملزمان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانہ چوک بلاک کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی شمعون جوئیہ کی ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرانے پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن