• news

کوہالہ ہائیڈرو منصوبہ: اراضی کا حصول دسمبر تک ممکن ہو جائیگا، سالانہ 122 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائیگی: وزارت توانائی

لاہور (این این آئی) وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ 1 ہزار 124 میگا واٹ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے اراضی کا حصول رواں برس دسمبر میں ممکن ہو جائیگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جو دریا جہلم پر قائم کیا گیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں مذکورہ منصوبہ سب سے بڑا ہے۔ دسمبر تک میگا منصوبے کے لیے اراضی کا حصول مکمل ہو جائے گا اور اگلے سال مارچ تک منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائیگا۔ چائنا تھری گوریز (سی ٹی جی) کی ذیلی کمپنی کوہالہ ہائیڈرو پاور کمپنی کے مطابق منصوبے سے سالانہ 5.079 بلین کلو واٹ سے 122 میگا واٹ توانائی پیدا کی جا سکے گی۔

ای پیپر-دی نیشن