• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپیہ مہنگا، قیمت 124روپے 50 پیسے ہو گئی

لاہور(کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا اور اسکی قیمت ایک روپے اضافے سے قیمت 124 روپے 50 پیسے ہو گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر تو مہنگا نہیں ہوا لیکن برطانوی پونڈ اور یورو مہنگے ہو گئے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تاہم انٹر بینک میں روپے کی قیمت مستحکم رہی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 124 روپے 24 پیسے برقرار رہی تاہم یورو 63 پیسے مہنگا ہو کر 144 روپے 27 پیسے اور برطانوی پونڈ 15 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے 53 پیسے کا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریباً دو ماہ کے بعد انٹر بینک سے مہنگا ہوا ہے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 124 روپے 50 پیسے ہو گئی برطانوی پونڈ دو روپے مہنگا ہو کر 158 روپے اور یورو کی قیمت فروخت دو روپے کے اضافے سے 143 روپے ہو گئی اوپن مارکیٹ میں جاپانی ین بھی دو پیسے مہنگا ہو کر ایک روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر مہنگا

ای پیپر-دی نیشن