اسلام آباد: ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں، فرانزک آڈٹ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دارالحکومت میں تمام ہاو¿سنگ سوسائٹی کا فرانزک آڈٹ کرنے کا کرتے ہوئے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے تفتیش کاروں کے لیے جگہ فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔ سپریم کورٹ نے 8 مئی کو ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل کو حکم دیا تھا کہ تمام سرکاری اور سیکیورٹی اداروں کی ہاو¿سنگ سوسائٹیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تقریباً 150 منظور اور غیر منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹیز ہیں اور بیشتر سوسائٹیز میں سنگین بے قاعدگیوں کا امکان ہیں۔سوسائٹیز کے متعدد آپریٹرز نے مسجد، سکول اور پارک کی اراضی کو بھی فروخت کیا اور سی ڈی اے نے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات اٹھانے سے گریزاں رہی۔چند برس قبل سی ڈی اے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اورانصاف کی ہدایت پر مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہاو¿سنگ سوسائٹیز کے انتظامی امور میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں جاری ہیں۔دوسری جانب سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 108 غیر قانونی ہاو¿سنگ سوسائٹیز ہیں۔ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ ہاو¿سنگ سوسائٹیز کے نام سے 59 ہاو¿سنگ سوسائٹیز ہیں جن میں متعدد کے پاس سی ڈی اے کی جانب سے فراہم کردہ این او سی نہیں ہے۔اس ضمن میں جب سی ڈی اے کے ترجمان رانا فرحان سے رابطہ کیا تو انہوں نے سی ڈی اے کا موقف پیش کرنے کا وعدہ کیا لیکن کوئی رابطہ نہیں کیا۔
ہاﺅسنگ کالونیز