چیئرمین کی ملاقات، نیب شہریوں کیخلاف تحقیقات خفیہ رکھے : چیف جسٹس
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس مےاں ثاقب نثار سے چیئرمین نیب کی ان چیمبر ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب میں زیر التواءریفرنسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے انفرادی ریفرنسز میں تحقیقات کے حوالے سے ہدایت کہ کسی بھی شہری کے خلاف تحقیقات کو ہر صورت خفیہ رکھنے کی کوشش کی جائے ، کسی شہری کی تضحیک نہیں ہونی چاہئے،کسی شہری کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئے ، جرم ثابت ہونے نہ ہونے سے پہلے ہی تفتیش میں لگائے گئے الزامات منظر عام پر آنا شروع ہوجاتے ہیں، یہ غیر مناسب رویہ ہے ۔چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
چیف جسٹس/ہدایت