• news

جان مکین پاکستان کے دوست، دونوں ممالک میں اچھے تعلقات کے حامی تھے: آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان مکین پاکستان کے دوست اور پاک امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی تھے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے انہوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی جب کہ جان مکین پاکستان کے دوست اور پاک امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات کے حامی تھے۔
آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن