• news

وزیراعظم آرمی چیف ملاقات‘ ملکی استحکام‘ علاقائی امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے پی ایم آفس میں ملاقات کی۔ بری فوج کے سربراہ نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کی عمران خان کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جائے گا اور علاقائی امن کے لئے کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں دفاع، قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران، آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن