• news

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچزسینما گھروں میں دکھانے کیلئے تجاویز طلب

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جہاں ہر بڑے ایونٹ سے قبل اسے سٹیڈیم سے باہر موجود شائقین تک پہنچانے کے لیے کوئی نہ کوئی نئی چیز لے کر آتی ہے وہیں وہ آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ایک نیا خیال لے کر آئی ہے۔ آئی سی سی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس نے دنیا بھر کے تمام بڑے سینما گھروں سے کہا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کو براہ راست دکھانے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں۔آئی سی سی کے بیان کے مطابق بڑے سینما گھروں کی چینز، انفرادی سنی پلیکس اور تھیئٹرز کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ علاقائی یا عالمی حقوق حاصل کرنے کے لیے تجاویز جمع کروائیں۔میڈیا رائٹس ایجنسیاں بھی آئی سی سی کی جانب سے حقوق دینے کے لیے بولیاں لگا سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن