گلوکارہ مہک علی کا نیا گانا ’’لاہور تیرے تے مردا‘‘ ہٹ ہو گیا
لاہور( کلچرل رپورٹر) گلوکارہ مہک علی کا نیا گانا ’’لاہور تیرے تے مردا‘‘ ہٹ ہو گیا،ہمایوں سعید کی نئی فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی ٹو‘‘ میں شامل گیت اب تک سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گا نا بن گیا،فلم میں یہ گیت ہمایوں سعید اور کبریٰ خان پر پکچرائز کیا گیا ہے،شائقین کی جانب سے مہک علی کی دوبارہ انٹری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے،یاد رہے مہک علی اس سے قبل ’کالا ککڑبنیرے تے‘’باندی‘ اور ’قمیض تیری کالی‘ جیسے گانوں سے کافی شہرت حاصل کر چکی ہیں ،اس حوالے سے مہک علی نے بتایا کہ مجھے اتنی جلدی پذیرائی مل جائے گی یہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا میں اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھنا چاہتی ہوں مجھے معلوم ہے مجھے اس کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی۔