معروف شاعر احمد فراز کی برسی کے موقع پر ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات
لاہور( کلچرل رپورٹر )ریڈیو پاکستان لاہور نے معروف شاعراحمد فراز کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا۔ٹرانسمیشن کے پروگراموں کو ڈپٹی کنٹرو لر دھنک ایف ایم 94جاوید اختر اور پروگرام منیجر ایف ایم 93ومیڈیم ویو630 حافظ حفظ الرحمان کی نگرا نی میں تیار کیا گیا تھا جس کا آغاز خصوصی فیچر سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے سے ہوا جس کے راوی خورشید علی جبکہ تحریر اور پروڈکشن مدثر قدیر کی تھی فیچر میں ناصر بشیر،خالد شریف اور قائم نقوی کے تاثرات شامل تھے۔