• news

پنجاب انڈر 15 بوائز فٹبال کپ 31 اگست سے شروع ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور فٹ بال ایسوسی ایشن پنجاب کے تعاون سے پنجاب انڈر 15بوائز فٹ بال کپ2018ء 31اگست سے شروع ہورہا ہے۔ فٹ بال کپ کے مقابلے پنجاب فٹ بال سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جو 4ستمبر تک جاری رہیں گے۔فٹ بال کپ فیفا کے منظور شدہ قوانین کے مطابق منعقد کرایا جارہا ہے۔ فٹ بال کپ میں 15سال تک کی عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سے مل کر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں اور ٹیمیں تشکیل دیں جو کہ پنجاب انڈر 15بوائز فٹ بال کپ میں حصہ لیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن