بریڈمین کی 110ویں سالگرہ پرگوگل’ڈوڈل‘ تبدیل
لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقبول ترین سمجھے جانے والیبیٹسمین’ ڈون بریڈمین ‘کی 110ویں سالگرہ پر گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ڈون بریڈمین27 اگست 1908کوآسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ڈون آسٹریلیا کی تاریخ کے مشہور ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔انہوں نے 52 ٹیسٹ مقابلوں میں 99.94 کے اوسط سے 6.996رنز بنائے۔1948 میں آسٹریلیا کے دورہ انگلستان کے آخری ٹیسٹ میں اگر وہ 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو آج ان کا اوسط 100 رنز ہوتا لیکن بدقسمتی سے وہ صفر پر آوٗٹ ہو گئے اور یوں ان کا اوسط 99.94 فیصد ہوگیا۔ ڈون بریڈمین نے 29 مرتبہ 100 سے زیادہ رنزبنائے،جس میں دو مرتبہ 300 سے زیادہ رنز بھی شامل ہیں۔ ڈون ایک طویل عرصے تک واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے دو مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیے رکھا۔دونوں مرتبہ اس زبردست کارکردگی کا مظاہرہ انہوں نے انگلستان کے خلاف ہیڈنگلے کے میدان میں کیا۔انہوںنے پہلی مرتبہ 1930 میں 334 اور دوسری مرتبہ 1934 میں 304 رنز بنائے۔