• news

شجاع آباد: زہریلا دودھ پینے سے ایک خاندان کے 5 بچوں سمیت 10 افراد بے ہوش

سکندر آباد‘ شجاع آباد (نامہ نگار‘ خبر نگار) زہریلا پانی دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت دس افراد بے ہوش ہوگئے۔ حالت تشویشناک تفصیل کے مطابق شجاع آباد کی بستی درکھاناں والی میں ایک ہی خاندان کے 10 نے رات کو دودھ پیا جسکے پیتے ہی گھر کے تمام افراد بیہوش ہو گئے بے ہوش ہونیوالوں میں 5 بچے بھی ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی انہوں نے بیہوش افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈاکٹروں کی ٹیمیں بیہوش افراد کی جان بچانے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہی ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ دودھ میں چھپکلی یا دوسری کوئی زہریلی چیز شامل ہو گئی جس کے پیتے ہی خاندان کے تمام افراد بیہوش ہو گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن