• news

آزادکشمیر کے صدر کا بزرگ سیاسی رہنما سردار خان بہادر خان کے انتقال پر افسوس

مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے وزیراعظم کے مشیر، رکن قانون ساز اسمبلی بزرگ سیاسی رہنماسردار خان بہادر خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر نے ان کی سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ مرحوم کے بی خان ہمہ وقت اپنے علاقے اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کیلیے سرگرم رہتے تھے۔ان کی وفات سے ریاست ایک قد آور سیاسی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے جن کا خلاء مدتوں پر نہ کیا جا سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن