ایل پی جی گیس کی قیمت 170 روپے کلو سے تجاوز کر گئی، شہری سراپا احتجاج
لاہور (پ ر) ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمت 170 روپے کلو سے تجاوز کر گئی جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کرنے اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی سلنڈر گیس کی قیمت منافع خور مافیا نے من مانے نرخوں پر 170 روپے کلو مقرر کر دی جس کے سبب رکشہ ڈرائیوروں اور پوش علاقوں جہاں گیس کی قلت کے سبب شہریوں کو سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے، کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ گیس کے دام بڑھتے ہی رکشہ ڈرائیوروں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا جس کا بوجھ عام آدمی پر پڑ رہا ہے شہریوں نے وزیراعظم سے بھی اپیل کی ہے کہ شہریوں کو فوری ریلیف کا وعدہ پورا کریں اور گیس قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کریں۔