گٹر ابلنے سے پانی کوئنز روڈ پر جمع، واسا بے خبر
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ کوئینز روڈ پر کافی عرصہ سے پائپ بند ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو بڑی پریشانی کا سامنا ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس علاقہ میں پائپ کو درست کیا جائے اور سڑک پر پانی ختم کیا جائے جو بھی یہاں سے گزرتا ہے گندا پانی ان پر گرتا ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس کو فوری طور پر حکم دیا جائے کہ اس گندے پانی کے کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ کافی عرصہ گزر گیا ہے کسی محکمہ کی اس کی طرف کوئی توجہ نہ دی ہے۔