بہتر کابینہ سے پنجاب میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوگا:اعجاز چوہدری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے پنجاب کی نو منتخب کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کی،بہتر کابینہ سے پنجاب میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوگا،وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے سے حکومت سازی پر مفید اثرات پڑیں گے،امید ہے کہ نئی کابینہ عمران خان کے ویژن کے مطابق نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرے گی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دن رات ایک کر کے عوام کی خدمت کریں گی ، وزیر اعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں سے پائی پا ئی وصول کی جائے گی ، (ن) لیگ کی حکومت نے صرف شو بازیوں پر زور رکھا عوام کے لئے کچھ نہیں ، بعدازاں اعجا ز احمد چوہدری فیصل ٹائون میں مقامی کرکٹ کلب میں آل گلگت بلستان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، اس موقع پر صداقت علی ، منظور مرتضی، دانیال شاہ ، ناصر مہدی ، ارمان شاہ بھی موجود تھے ۔