وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے: رشید احمد بھٹی
لاہور (سٹاف رپورٹر) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی، سکندر حیات سسرانا، چوہدری محمد سلیم، اشفاق نسیم، ملک محمد افضال، متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے چیئرمین چوہدری تاج حیدر، پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر اللہ رکھا گجر، منیر چغتائی،منیرسندھو، بشیر خاں، رانا نقیب ودیگر راہنمائوں نے ڈاکٹر مراد راس کو وزیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، عبدالعلیم خان کو سینئر وزیر، میاں اسلم اقبال کو وزیر صنعت، میاں محمودالرشید کو وزیر ہاوسنگ، ڈاکٹر یاسمین راشدکو وزیر پرائمری، سیکنڈری ہیلتھ کیئر سمیت پنجاب کے نومنتخب 23وزراء کو مبارک باد دی پیش کی۔ راہنمائوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے تعلیمی ویژن کی تکمیل کے لیئے اساتذہ برادری کی طرف سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ راہنمائوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سکولز پنجاب سے پُر زور مطالبہ کیا کہ پنجاب میں خیبر پختونخواہ جیسا نظام تعلیم رائج کیا جائے۔ اساتذہ کو معاشرے میں اعلٰی مقام دیا جائے اوران سے صرف تدریسی ڈیوٹی لی جائے۔