حلقے کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا: دوست محمد مزاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام سپیکر دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ حلقے کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے، عزت و شہرت میں اللہ کے بعد حلقے کی عوام کا اہم رول ہے، اس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں، حلقے میں صاف پانی کا مسئلہ اس سال کے آخر تک حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرو گا، جن لوگوں نے اپنے قیمتی ووٹ دے کر مجھے اس منصب تک پہنچایا ہے ان کے ووٹ کا تحفظ اور ان کا تحفظ میری پہلی ترجیحی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں حلقے کے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن یہی ہے کہ عوام کے مسائل حل ہونے چاہیے۔