شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری گھروں میں قید
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ، کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی یلغار ہو گئی شہری خوف زدہ ہو گئے ہیں بعض علاقوں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے شعبہ وبائی امراض کی جانب سے کتے مارنے کے لئے بھرپور مہم شروع نہ ہو سکی۔ آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کمسن بچے گھروں سے باہر نہ نکلتے ہیں۔ آوارہ کتے گلی محلوں اور چوکوں میں سارا دن جمع رہتے ہیں۔ بوڑھے افراد کو بھی اکثر کاٹتے ہیں۔