پیغمبر اسلام ؐکی عزت و ناموس پر حملے ناقابل برداشت ہیں:مولانا عزیزالرحمن
لاہور( خصوصی نامہ نگار)9ستمبر کو تحفظ ناموس رسالت ریلی و عوامی احتجاج کی تیاری جوش وجذبے سے جاری ہے اسی سلسلہ میں اچھرہ ،سمن آباد، اسلامیہ پارک، شادمان ،نیو مزنگ کے علماء کا اجلاس قاری جمیل الرحمن اختر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میںمولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا حافظ محمداشرف گجر‘ مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالحفیظ علماء اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس سے علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے خلاف مشترکہ آواز اٹھائیں۔ ہالینڈ کی حکومت توہین رسالت کے مجرموں کو اسلامیان عالم کے جذبات مجروح کرنے سے روکے۔ مغرب میں آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر کو فروغ جا رہا ہے۔ پیغمبر اسلام کی عزت و ناموس پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ مسلم ممالک متحد ہو کر ہالینڈ کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کریں۔ اقوام متحدہ انسداد توہین رسالت کے لئے موثر قانون سازی کرے۔