• news

مشرف کا وطن واپسی سے پھر انکار، وزارت داخلہ آج سپریم کورٹ رپورٹ جمع کرائیگی

اسلام آباد (صباح نیوز) خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ علالت اور سکیورٹی خدشات کے باعث مشرف پاکستان نہیں آسکتے۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سابق صدر مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علالت اور سکیورٹی خدشات کے باعث مشرف پاکستان نہیں آسکتے۔ دبئی میں سابق صدر کا علاج چل رہا ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے مشرف کو سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ پرویز مشرف نے وطن واپسی وزارت دفاع کی سکیورٹی سے بھی مشروط کردی۔ وزارت داخلہ پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق آج بدھ کو سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائے گی جبکہ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن