• news

وزیراعلیٰ کے تحصیل ہسپتال میاں چنوں دورے کے دوران بچی کی ہلاکت کا واقعہ نہیں ہوا: ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(خبرنگار)حکومت پنجاب کے ترجمان نے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے دورے کے دوران بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعلی سے ایک روز قبل مذکورہ ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین نے ملاقات کر کے واقعہ کی تفصیل بیان کی ہے۔ وزیراعلی نے لواحقین کودلاسہ دیا اور حقائق جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی رپورٹ پیش کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن