جہانیزیب خان چیئرمین ایف بی آر‘ ڈاکٹر سلیمان ڈی جی آئی بی ‘ خالق داد کوارڈنیٹر نیکٹا تعینات
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعینات سینئر بیوروکریٹس کو تبدیل کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی بی، نیکٹا سربراہ ،سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ چیئرمین ایف بی آر تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے منگل کو نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ 22 کے نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر سلیمان کو ڈی جی آئی بی،پولیس سروس کے گریڈ 22 کے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈیمی مہر خالق داد لک کو نیکٹا کا نیشنل کوارڈینیٹر لگادیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ ڈاکٹر محمدجہانزیب خان کو چیئرمین ایف بی آر/ سیکرٹری ریونیو ڈویژن تعینات کردیاگیاہے۔