• news

چین کی بیلٹ روڈ ممالک کیساتھ مالی تجارت کی مالیت 50 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی رواں سال جون تک دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کے ساتھ مالی تجارت کی کل مالیت 50 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ، روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق رواں سال جون تک دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کے ساتھ چین کی مالی تجارت کی کل مالیت پچاس کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان ملکوں میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری سات ارب امریکی ڈالر تک پہنچی ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔چینی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہچین شراکت داری کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن