مظفرگڑھ: باسی سالن کھانے سے 4 خواتین سمیت 6 افراد ، شجاع آباد میں زہریلے دودھ سے بے ہوش بچوں کی تعداد 25ہوگئی، گوالا گرفتار
مظفرگڑھ، شجاع آباد(نامہ نگار+ خبرنگار) مظفر گڑھ میں باسی گوشت کھانے سے 4خواتین سمیت 6 افرا د کی حالت غیر ہوگئی۔ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی علی پور کے علا قہ بکھروالہ کے افضل کے گھر فریج میں قربانی کے پہلے دن کا رکھا گیا گوشت کا سالن کھانے سے مختیارمائی،سونیا بی بی،رافیعہ بی بی،محمد عنصر،شہزادی بی بی اور محمد صفدر کی حالت غیر ہو گئی۔دوسری طرف شجاع آباد میں ٹبی درکھان والی میں زہریلا دودھ پینے سے بے ہوش ہونیوالوں کی تعداد13بچو ں سمیت 25 ہوگئی جبکہ پولیس نے دودھ فروش صفدر کو گرفتارکرلیا ۔ چند بچوں کی حالت تشوتشناک بتائی جاتی ہے۔