کیپٹن(ر) صفدر کی صحت تسلی بخش قرار،ہسپتال سے ڈسچارج ، اڈیالہ جیل منتقل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدرکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر نے کے بعد سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت میں بہتر ی کے بعد ان کو راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر کے انہیں سخت حفاظتی اقدامات میں سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچا دیا گیا ہے۔کیپٹن(ڑ) صفدر کو عید قربان سے قبل دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔