14وفاقی سیکرٹری تبدیل، ایم ڈی پرنٹنگ کارپویشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد/ لاہور (خبر نگار+ سپیشل رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سیکرٹری ٹیکسٹائل، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری پوسٹل سروسز، سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور سیکرٹری مواصلات کو او ایس ڈی بنا دیا گیا اور فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں بدھ کو بڑے پیمانے پر تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن چوہدری مبارک علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ گریڈ بائیس کی ثروت طاہرہ حبیب کو سیکرٹری وفاقی ٹیکس محتسب لگادیاگیا، جبکہ گریڈ 22 کے اظہر علی چوہدری کو سیکرٹری ٹیکسٹائل تعینات کر دیا۔ ہاشم پوپلزئی کو سیکرٹری اوورسیز کے عہدے سے ہٹا دیا اور انکو سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکورٹی تعینات کیا ہے۔ سیکرٹری پوسٹل سروسز حامد ہارون کو او ایس ڈی بنا دیا۔ فضل عباس میکن سیکرٹری کیبنٹ جبکہ خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری صنعت وپیداوار تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شعیب احمد صدیقی کو سیکرٹری مواصلات جبکہ محمد اشرف کو سیکرٹری پارلیمانی امور تعینات کیا گیا۔ جمیل احمد سیکرٹری بین الاصوبائی رابطہ تعینات کر دیا۔ گریڈ بائیس کی رابعہ جویریہ آغا سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور پیر بخش جمالی کو سیکرٹری پوسٹل سروسز تعینات کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عامر اشرف خواجہ سیکرٹری میری ٹائم افیئر جبکہ ممتاز علی شاہ کو سیکرٹری مذہبی امور تعینات کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے کیپٹن یٹائرڈ جہانزیب خان ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن تعینات کر دیا۔ گریڈ 21 کے ظفر حسن ایڈیشنل سیکرٹری انجاچ پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محمد آصف کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج اوورسیز پاکستانی تعینات کر دیا۔ سیکرٹری ٹیکسٹائل شاہ رخ نصرت، سیکرٹری صنعت و پیداوار معروف افضل، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، سیکرٹری مواصلات فرقان بہادر اور سیکرٹری پارلیمانی امور طاہر رضا نقوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزیدبرآں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)میں بڑے پیمانے پر کیے جانے والی تقرریوں اور تبادلوں کے دوران کئی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔تبادلوں اور تقرریوں کا ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ (ایچ آر ڈی)نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سید صفدرعلی کو پبلک ریلیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر اسٹرکچر عمر فاروق کو ڈائریکٹر اسپیشل پراجیکٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ اعجاز احمد کو ڈائریکٹر ہاوسنگ سوسائٹیز تعینات اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز فراز ملک کو ڈائریکٹر اربن پلاننگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر خورشید کو ڈائریکٹر ایڈمن تعینات جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مینٹیننس محمد طاہر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایوان صدر طارق احمد کا تبادلہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق پنجاب حکومت نے تین افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جسٹس (ر) جیمز جوزف کو ممبر لیبر کورٹ ٹربیونل تعینات کیا گیا ہے۔ محمد عارف رامے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو او ایس ڈی کرنے کے احکامات منسوخ کرکے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شاہد عادل ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو 120دن کی رخصت کی منظوری دے کر او ایس ڈی کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ طارق جمالی کو نیشنل بینک آف پاکستان کا قائم مقام صدر اور سی ای او تعینات کر دیا گیا۔ ان کے پیشرو سعید احمد کو گزشتہ روز کابینہ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ طارق جمالی بینک کے سینئر ایگزیکٹو وائس صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کا 30 سال کا بینکنگ تجربہ ہے۔