• news

مصری فٹبال حکام کی فٹبالرمحمد صلاح کی والدہ کو دھمکیاں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مصر فٹبال ایسوسی ایشن (ای ایف اے) کے اعلیٰ حکام نے محمد صلاح کی والدہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ سٹار فٹبالر محمد صلاح کی جانب سے ورلڈ کپ مہم کے دوران مصری ٹیم کی خراب کارکردگی پر ای ایف اے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔محمد صلاح کی تنقید پر مصری فٹبال ادارے کے اعلیٰ حکام خلید لطیف نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ’وہ چاہے ملک میں موجود نہیں لیکن اوالدہ مصر میں ہیں۔ ٹوئٹر پر عربی زبان میں پیغام میں کہنا تھا کہ ’میں محمد صلاح کو یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ تمہاری والدہ مصر میں ہی ہیں، تم باہر ہو اور تمھارا جو دل چاہے وہ کرو۔ جنہیں سمجھنا تھا، سمجھ گئے۔بعدِ ازاں مذکورہ اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن