سی پیک اقتصادی زونز کی بدولت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے: خسرو بختیا ر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں، سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زونز کی بدولت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، بلند شر ح نمو اور برآمدات میں اضافے کا حصول ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک پراجیکٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ الگ الگ اجلاسوں میں اسپشل اکنامک زونز و توانائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ شعیب احمد صدیقی، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک و متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔