• news

ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسو ل کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی پی آئی اے مشرف رسول کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے سنیٹر اعظم خان سواتی سمیت دیگر کی درخواست کی سماعت کی عدالتی کاروائی شروع کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے ) کے عہدے پر فائز مشرف رسول کی تقرری قواعد و ضوابط کے خلاف کی گئی ہے لہٰذا عدالت انہیں عہدے سے الگ کرنے کا حکم دے ۔

ای پیپر-دی نیشن